حیدرآباد۔14۔دسمبر(اعتماد نیوز)کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے
آج کہا کہ بد عنوانی کا مقابلہ کرنے کے لئے لوک پال بہترین ہتھیار ہے۔
چنانچہ آج نئی دہلی میں انہوں نیت مام سیاسی جماعتوں سے
پارلیمانی ایوان
راجیہ سبھا میں اسکی تائید کی اپیل کی۔ راہول گاندھی نے لوک پال کے پیچھے
عام آدمی پارٹی کے دباؤ کے امکان کو مسترد کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ لوک پال
کے ذریعہ بد عنوانی کے انسداد میں ایک بڑھتا قدم ہے۔